وضوء کے فرائض

سوال: وضوء کے کتنے اور کون کونسے فرائض ہیں؟
جواب :وضوء کے چارفرائض ہیں:
(۱)منہ دھونا
(۲)کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا
(۳)چوتھائی سر کامسح کرنا
(۴)ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا

فرائض کی تفصیل:

(۱)منہ دھونا :شروع پیشانی سے (یعنی جہاں سےبال جمنے کی انتہاہو)ٹھوڑی تک طول میں اورعرض میں ایک کان سےدوسرے کان تک منھ ہےاس حدکےاندرجدکےہرحصہ پرایک مرتبہ پانی بہانہ فرض ہے۔…کَنپٹی پر (رُخسار اور کان کے بیچ میں) اگرگھنےبال ہوں تو بالوں کا ورنہ صرف کھال کا دھونا فرض ہے۔…مونچھوں یا بَھووں یا بُچّی(یعنی نیچے کے ہونٹ اور تھوڑی کے بیچ)کے بال)اگر ایسے(گھنے ہوں کہ)ان کے نیچے کی(کھال بالکل دکھائی نہ دے تو جِلد کا دھونا فرض نہیں)صرف(بالوں کا دھونا فرض ہے اوراگر ان جگہوں کے بال گھنے نہ ہوں تو جلد کا دھونا بھی فرض ہے۔(البتہ)اگرمونچھیںبڑھ کر لبوں(ہونٹوں) کو چُھپالیں تو اگر چہ گھنی ہوں مونچھیں ہٹا کرلَب(ہونٹ) کا دھونا فرض ہے۔…داڑھی کے بال اگر گھنے نہ ہوں تو جلد کا دھونا فرض ہے۔…اور اگر گھنے ہوں تو گلے کی طرف دبانے سے جس قدر چہرے کےگِردے(حلقے)میں آئیں ان کا دھونا فرض ہے اور جڑوں کا دھونا فرض نہیں اور جو حلقے سے نیچے ہوں ان کا دھونا ضروری نہیں۔…اور اگر کچھ حصہ میں گھنے ہوں اور کچھ چَھدرے، تو جہاں گھنے ہوں وہاں بال اور جہاں چھدرے ہیں اس جگہ جلد کا دھونا فرض ہے۔(بہارِ شریعت، ج1،ص288-289)
(۲)کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا :اگرکُہنیوں سے ناخن تک کوئی جگہ ذَرّہ بھر بھی دھلنے سے رہ جائے گی وُضو نہ ہو گا۔…یونہی ہر قسم کے جائز ، ناجائز چَھلّے اور انگوٹھیاں(وغیرہ) اگر اتنی تنگ (Tight)ہوں کہ نیچے پانی نہ بہے تو اُتار کر دھونا فرض ہے۔ اگرصرف ہِلا کر دھونے سے پانی بہہ جاتا ہو تو حرکت دینا ضرور ی ہے اور اگر ڈِھیلے ہوں کہ بے ہلائے بھی نیچے پانی بہ جائے گا تو کچھ ضرور ی نہیں۔…ہاتھ کی زائد انگلی کا دھونا بھی فرض ہے۔(بہارِ شریعت، ج1، ص290)
(۳)چوتھائی سر کامسح کرنا ۔ (۴)ٹخنوں سمیت دونوں پاؤں دھونا۔
…جس چیز کی آدمی کو عُموماً یا خُصوصاً ضرورت پڑتی رہتی ہے اوراس کی نگِہداشت و اِحتیاط میں(یعنی اس چیزسے اپنے جسم کوبچائے رکھنےمیں)حَرج ہو، ناخنوں کے اندر یا اُوپر یا اَور کسی دھونے کی جگہ پر لگے رہ گئے اگرچہ جرم دارہوں، اگرچہ اس کے نیچے پانی نہ پہنچے، اگرچہ سَخْت چیز ہو وُضو ہو جائے گاجیسے پکانے،گوندھنے والوں کےلیےآٹا، رَنگریزکےلیےرَنگ کا جِرم(یعنی جسم یا تِہ)، عورتوں کے لیے مہندی کاجرم، لکھنے والوں کےلیے روشنائی کاجِرم،مزدور کے لیے گارامٹی، عام لوگوں کے لیےکُوئے(آنکھوں کےکناروں)یا پلک میں سُرمہ کاجرم،اسی طرح بدن کا میل، مٹی، غبار، مکھی، مچھر کی بیٹ وغیرہا۔(بہارِ شریعت، ج1،ص292)

error: Content is protected !!
اوپر تک سکرول کریں۔