سوال : مستعمل پانی کسے کہتے ہیں؟
جواب:اگر بے وُضُو شخص کاہاتھ یا اُنگلی کاپَورایاناخُن یابدن کاکوئی ٹکڑاجووضومیں دھویا جاتا ہو جان بوجھ کریابھول کردَہ در دَہ (یعنی سَو (100)ہاتھ/ پچیس (25) گز/دوسوپچیس(225)فُٹ) سے کم پانی (مثلاًپانی سے بھری ہوئی بالٹی یالوٹے وغیرہ)میں پڑجائے تو پانی مُستعمَل (یعنی استعمال شدہ) ہوگیا اوراب وضواورغسل کے لائق نہ رہا۔ اِسی طرح جس پرغسل فرض ہواُس کے جسم کاکوئی بے دُھلا ہواحصہ پانی سے چھوجائے تووہ پانی وضو اور غسل کے کام کانہ رہا۔ ہاں اگردُھلا ہاتھ یادُھلے ہوئے بدن کاکوئی حصّہ پڑجائے توحَرَج نہیں۔(نماز کے احکام ،ص21)
